بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ہٹ فلم گدر ٹو دیکھنے کے بعد ردعمل دیا جوکہ کافی سراہا گیا ہے۔
گزشتہ روز ٹوئٹر پر لائیو سیشن کے دوران، سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایک صارف کے سوال پر سنی دیول اور امیشا پٹیل کی گدر 2 پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
فلم جوان کی ریلیز سے قبل فینز کے ساتھ لائیو سیشن میں بات چیت کے دوران، ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے سنی دیول کی فلم گدر 2 دیکھی ہے؟ ۔
کنگ خان نے اس صارف کے سوال پر مختصر لیکن واضح جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہاں ۔۔ مجھے پسند آئی۔
Yeah loved it!! https://t.co/Hd6hc6hi8Q
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 26, 2023
واضح رہےکہ گدر ٹو باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ رہی ہےحال ہی میں اس نے 400 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا ہے۔
شاہ رخ خان کی جوان 7 ستمبر 2023 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ اس کی ہدایت کاری ایٹلی نے کی ہے جبکہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















