Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راکھی ساونت کی نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے

معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت (فاطمہ) کی نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کو مدینہ منورہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کا برقعہ زیبِ تن کیا ہوا ہے، جبکہ وہ مسجدِ نبویﷺ کے ایک دورازے کو جا کر نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ چھوتی ہیں اور پھر اس سے لپٹ جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار عمرے کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by POP Diaries (@ipopdiaries)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں