Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زیادہ شہرت ملنا بھی پریشانی کا باعث بنتی ہے، اداکارہ ہانیہ عامر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ زیادہ شہرت ملنا بھی پریشانی کا باعث بنتی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ہانیہ عامر نے بتایا کہ لوگ پہلے بھی مجھے پہنچانتے تھے لیکن جب اچانک بہت زیادہ شہرت مل جاتی ہے تو آپ تھوڑا اُلجھ جاتے ہیں کیونکہ زیادہ شہرت ملنے کے بعد بہت زیادہ لوگ آپ کو پہنچاننے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہرت ملنے سے خوشی ہوتی ہے اور اچھا لگتا ہے اور میں اس کی شکر گزار ہوں کہ خدا نے مجھے اتنی ساری چیزوں سے نوازا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سے لوگوں کی طرف سے عزت اور محبت ملتی ہے جو واقعی اچھی بات ہے لیکن ایک کمزور انسان کے لیے اتنی زیادہ شہرت ملنے کے بعد پریشانی بھی ہوتی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں