Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ راکھی ساونت نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت (فاطمہ) نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر اور چند ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Waahiid Ali Khan (@waahiidalikhan)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Waahiid Ali Khan (@sshaawntv)

شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں راکھی ساونت کو مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے رواں برس جنوری میں اسلام قبول کیا تھا۔

اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے “فاطمہ” رکھا تھا۔