Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ کنزہ ہاشمی کا لوگوں کو صبر سے کام لینے کا مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی تصویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ہلکے رنگ کا خوبصورت مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو یہ مشورہ دیا کہ “آپ صبر سے کام لیں، کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ کب آپ کو اچھی خبر مل جائے”۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں