صدر انجمن تاجران بلوچستان رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوتا بجلی کے بل جمع نہیں کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران بلوچستان رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں زندگی اجیرن بن چکی ہے، مہنگائی کا طوفان اپنی جگہ بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کی کال کی حمایت کرتے ہیں، آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر کل صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے، تاجر برادری بجلی کی بھاری بھر کم بلو کے خلاف احتجاج کا حصہ بنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر ڈیفالٹ کرچکے ہیں، ملک میں سول نافرمانی کی صورتحال ہے، مہنگائی کی لہر صرف نگران نہیں ماضی کی حکومت بھی مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوتا بجلی کے بل جمع نہیں کرائے گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















