Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کون سی سہولیات دستیاب ہیں؟بول نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ملنے والی سہولیات کے حوالے سے بول نیوز کی اہم خبر سامنے آگئی۔

بول نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا دن میں دو مرتبہ طبی معائنہ کیا جاتا ہے، روزانہ 12 بجے اور رات 8 بجے ڈاکٹر طبی معائنہ کرتے ہیں اور 5 ڈاکٹر جیل میں ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو دیا جانے والا اسپیشل کھانا بھی ڈاکٹر چیک کرتے ہیں جبکہ  چیئرمین پی ٹی آئی کو ناشتے میں روزانہ بریڈ آملیٹ دہی اور چائے دی جاتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو دوپہر کے کھانے میں سوموار، جعمہ اور ہفتہ کو موسمی سبزی سلاد دہی اور روٹی دی جاتی ہے جبکہ اٹک چیئرمین پی ٹی آئی کو منگل اور جمعرات کو دوپہر کے کھانے میں دال چنا روٹی دہی اور سلاد دیا جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو دوپہر کے کھانے میں بدھ کو دال ماش اور اتوار کو مکس دال روٹی سلاد اور دہی دوپہر کے کھانے میں دیا جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو رات کے کھانے میں سوموار تا جمعرات چاول، دال، سلاد اور دہی دیا جاتا ہے جبکہ جعمہ ہفتہ اور اتوار کو رات کے کھانے میں چاول دہی اور سلاد دیا جاتا ہے۔

ہفتے کے ساتوں دن چئیرمین پی ٹی آئی کو موسمی پھل بھی دیا جاتا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی فرمائش پر ہفتے میں دو دن دیسی چکن اور ہفتہ میں ایک دن مٹن دیسی گھی میں تیار کرکے دیا جاتا ہے۔

فرمائش پر تیار کیے گئے کھانے کی پیمنٹ چئیرمین پی ٹی آئی کے رشتے دار اکاؤنٹ میں جمع کرواتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں