Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور برازیل کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں، ڈاکٹر ندیم جان

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے برازیل کے سفیر اولنتھوئیرا سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اور تعاون قابل ستائش ہے۔

نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ایجنڈا کی تکمیل میرا مشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل سنجیدہ اقدامات پر عملدرآمد شروع ہے اور اس کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔

ڈاکٹر ندیم جان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  گلوبل ہیلتھ سیکورٹی کے نظام کو مضبوط کرنے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی شفارشات پر بھی عمل دار آمد کو یقینی بنارہے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان کا مزید کہنا تھا کہ وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ اسپتالوں میں صحت کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور وباء سے نمٹنے کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کو مضبوط کر رہے ہیں۔

اس موقع پر برازیل کے سفیر نے ڈاکٹر ندیم جان کو وزیر صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ امید کرتا ہوں عالمی شہرت یافتہ صحت عامہ کے ماہر کی تعیناتی ہیلتھ کے شعبےکی ترقی کیلئے سود مند ثابت ہو گی ۔

ملاقات میں وفاقی سیکرٹری صحت افتخار شلوانی بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں