Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیصل آباد؛ نوجوان نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر خودکشی کرلی

فیصل آباد میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر بجلی کا بل زیادہ  آنے  پر  خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق ڈجکوٹ کے محلہ صابری ٹاؤن میں 28 سالہ نوجوان حمزہ نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔

مقتول نے گھر میں اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر خودکشی کی۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور پھر میت اہل خانہ کے حوالے کردی۔

پولیس ترجمان کے مطابق اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں