Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس، صارفین کو بلوں میں ریلیف کے حوالے سے تجاویز پر غور

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی کے بلز پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کے مہنگے بلوں کے معاملے پر غور ہوا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری، چیئرمین متروکہ وقف املاک کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری شامل تھی۔

اجلاس میں بجلی نرخوں اور بجلی کے بلوں سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، پاور ڈویژن کی جانب سے مفت بجلی کے یونٹس کی فراہمی اور مونیٹائزیشن پر بریفنگ پیش کی گئی۔

بریفنگ کے مطابق گریڈ 17 سے 21 کے 15 ہزار 971 ملازمین ماہانہ 70 لاکھ یونٹس مفت بجلی استعمال کرتے ہیں، گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین 33 کروڑ یونٹ ماہانہ مفت بجلی استعمال کر رہے ہیں، 1 لاکھ 73 ہزار 200 سرکاری ملازمین سالانہ 10 ارب روپے کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں، 17 تا 21 کے ملازمین سالانہ 1 ارب 25 کروڑ کی بجلی مفت استعمال کر رہے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین ماہانہ 76 کروڑ 43 لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں، گریڈ 17 سے 21 تک ملازمین کی مفت بجلی ختم کرنے سے ماہانہ 19 کروڑ روپے بچت ہو گی، مفت بجلی یونٹ ختم کر کے مخصوص رقم تنخواہ میں شامل کرنے سے یہ فرق اور کم ہو جائے گا۔

اجلاس میں ملازمین کے لئے مفت بجلی کی مونیٹائزیشن پالیسی پر غور ہوا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے موجودہ اور ریٹارڈ ملازمین کو مفت یونٹس دینے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ واپڈا، تقسیم کار کمپنیوں، جنکوز، این ٹی ڈی سی اور پی آئی ٹی سی کے افسران اور ملازمین کو مفت یونٹس فراہم کیے جاتے ہیں۔

اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کو آوٹ سورس کرنے کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں