شہر قائد میں آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلا ہو رہی ہے، آنکھوں کے انفیکشن سے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، علامات میں آنکھیں سرخ ہونا، خارش اور ان میں سوزش شامل ہیں۔
یہ وائرل موسم کی تبدیلی کے وقت پھیلتا ہے، گرم موسم سے سرد موسم میں تبدیلی کے وقت یہ وائرل پھیلتا ہے۔
اس وائرس سے 80 فیصد بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
احتیاطی تدابیر میں آنکھوں کی صفائی، روشنی سے بچاؤ شامل ہیں۔
یہ وائرل چھونے، کپڑے یا تولیہ استعمال کرنے سے دوسروں میں پھیلتا ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















