Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کا 8 رکنی وفد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے روانہ

پیپلز پارٹی کا 8 رکنی وفد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی 08 رکنی کمیٹی میں سید نوید قمر، نیئر بخاری، فاروق ایچ نائیک، تاج حیدر، شیری رحمان، فرحت اللہ بابر، مراد علی شاہ اور فیصل کنڈی شامل ہیں۔

سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ ملاقات میں پیپلز پارٹی کا ملک میں بروقت انتخابات کے حوالے سے موقف شیئر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تمام جماعتوں کو اپنی اپنی رائے کے لیے مدعو کیا تھا۔

آج پیپلز پارٹی کا وفد کچھ دیر بعد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرے گا۔

 

 

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں