Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متھیرا اداکارہ راکھی ساونت پر برس پڑیں

معروف پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا بھارتی اداکارہ راکھی ساونت (فاطمہ) پر برس پڑیں۔

گزشتہ روز اداکارہ راکھی ساونت نے عمرے کی سعادت حاصل کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Waahiid Ali Khan (@waahiidalikhan)

اب حال ہی میں اداکارہ راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں اُن کو خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھ کر روتے ہوئے دعا مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viralbollywood (@viralbollywood)

مذکورہ ویڈیو پر متھیرا نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

متھیرا نے راکھی ساونت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا “ڈرامہ” ختم کرے اور خانہ کعبہ کا احترام کرے اور اس کی مذہبی اہمیت کو سمجھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے رواں برس جنوری میں اسلام قبول کیا تھا۔

اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے “فاطمہ” رکھا تھا

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں