ملک میں آئندہ عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو 31 اگست کو صبح ساڑھے 11 بجے طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا انتخابات سے متعلق مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو بھی مشاورت کیلئے دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو 31 آگست صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول اور تاریخ، حلقہ بندیوں سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کرے گا اور آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر بھی مشاورت کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















