Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم آئندہ ماہ کینیا، سعودی عرب اور امریکا کے دورے پر جائیں گے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آئندہ ماہ (ستمبر) میں کینیا، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کینیا کا دورہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے جبکہ نگران وزیر اعظم کا دوسرا دورہ سعودی عرب کا ہوگا جس میں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ نگران وزیر اعظم ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا کا دورہ کریں گے، جہاں انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب  کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی وفد کے ہمراہ 19 ستمبر کو روانگی متوقع ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا باقاعدہ ہائی لیول اجلاس 19 ستمبر سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں