عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افتخار حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی فری اینڈ فیئر انتخابات ہونے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے پارٹی مؤقف سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا، الیکشن کمیشن سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حوالے سے بات کی، خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن کرائے جائیں، اے این پی کو سی سی آئی اجلاس میں نہیں بلایا گیا، نہیں معلوم سی سی آئی میں کیا گفتگو اور فیصلے ہوئے۔
افتخار حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرنا ضروری ہیں، شکوک و شبہات ختم ہونے چاہیے اور انتخابات کے حوالے سے ہر چیز واضح ہونی چاہیے، خیبرپختونخوا میں بھی فری اینڈ فیئر انتخابات ہونے چاہئیں، تمام پارٹیز کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















