ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو ایف آئی اے نے عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اجازت لی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے دوران تفتیش چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس میں ملوث پایا، سولہ اگست کو ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ذرائع ایف ایف آئی کے مطابق عدالت نے سولہ اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم موجودگی کے باعث جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہوئی۔
ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا، ایف آئی اے کو چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ نہ ملنے پر قانونی تحفظات ہیں، اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالت سے تفصیلات ہی حاصل نہیں کیں۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے آج جیل میں بیرسٹر سلمان صفدر سے الگ ملاقات کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے چھ وکلاء آج جیل میں گئے، چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے آج دوران سماعت جوڈیشل ریمانڈ کا معاملہ اٹھایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں سلمان صفدر کو لیڈ کونسل مقررکر دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















