Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں شاہ رخ کی ’جوان‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز

بھارت میں شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی ایکشن فلم جوان کی ایڈوانس بکنگ کھول دی گئی ہے جبکہ امریکا اور متحدہ عرب امارات میں 20  روز قبل ہی آغاز کر دیا گیا تھا۔

شاہ رخ خان کے دنیا بھر میں موجود ان کے فینز کو جوان کا بے صبری سے انتظار ہے، گزشتہ روز چنئی میں ایک شاندار تقریب میں فلم کا آڈیو لانچ کیا گیا،  جہاں سپر اسٹار شاہ رخ سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے بھی شرکت کی۔

واضح رہےکہ آج دبئی کے برج خلیفہ میں جوان کا  ٹریلر لانچ کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں