Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پہلے شوہر سے طلاق کیوں ہوئی؟ ماہرہ خان نے پہلی بار خاموشی توڑدی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہیں بیٹے کی پیدائش سے قبل ہی اندازہ تھا کہ اُن کی شادی زیادہ عرصہ نہیں چلے گی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ والدین کی شادی کے 8 سال بعد میں پیدا ہوئی تھی، ان 8 سالوں کے دوران میرے والدین نے امید چھوڑ دی تھی، لیکن جب میں پیدا ہوئی تو مجھے معجزہ کہا گیا، اس لیے میں سب کی لاڈلی تھی، پھر ایک سال بعد میرا بھائی پیدا ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نوعمری میں بہت مشکل لمحات سے گزرتے ہیں، لیکن میں ہمیشہ خواب دیکھتی تھی، سوچتی تھی کہ زندگی میں میرے ساتھ کیا ہوگا، مجھے لگتا ہے کہ میں لوگوں کو خوش کرنے میں بھی بہت اچھی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پہلی محبت (علی عسکری ) سے شادی کی تھی، جن سے ان کے ہاں ایک بیٹے (اذلان) کی پیدائش ہوئی تھی اور شادی کے 8 سال بعد 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

ماہرہ خان کے مطابق بیٹے کی پیدائش سے پہلے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ میری شادی زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، لیکن جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس رشتے کو نبھانے کے لیے کوشش بھی کرتے ہیں، لیکن میں جانتی تھی کہ یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا اور یہ میرے لیے ایک مشکل اور تکلیف دہ وقت تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں