بھارتی ٹیلیویژن کی معروف اداکارہ روبینہ دلیک کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ “یہ سچ ہے کہ روبینہ اور ابھینو اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں اور اگلے سال کے آغاز میں بچے کی پیدائش ہو گی۔ وہ اس مرحلے کو قبول کرنے کے لیے بہت خوش اور پرجوش ہیں۔‘‘
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ روبینہ اور ابھینو اپنی ذاتی زندگی کو بہت خفیہ رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اسنہوں نے اپنے متوقع بچے کی خبر کو اسپاٹ لائٹ سے دور رکھا ہوا ہے اور اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے سے رازداری میں لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ روبینہ نے اپنے شوہر ہے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ کافی موٹی نظر آرہی تھیں اور ا ن کے مداحوں نے بھی اس تصویر پر جوڑے کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















