ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد رفیق پلھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انٹر کے سالانہ امتحانات کے دوران نقل کلچر روکنے کے لیے تعلیمی بورڈ کی ٹیموں نے بھرپور کام انجام دیا، کاپی کلچر کی روک تھام کے بعد اب طلبہ و طالبات امتحانات میں کامیابی کے لیے سخت محنت کرتے ہیں
چیئرمین تعلیمی بورڈ نے کہا کہ انٹرپری میڈیکل گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبہ میرب عمران نے997 مارکس لیکر پہلی پوزشن حاصل کی، انٹرپری میڈیکل گروپ ذوالفقار علی گھمرو اورحصفہ شیرازنے 993مارکس لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انٹرپری میڈیکل گروپ میں محمد کاشف اور ملائکہ زہرا نے991 مارکس لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ناظم امتحانات عبدالفتح مہر کا کہنا تھا کہ انٹر پری میڈیکل گروپ میں 20734 طلبہ وطالبات نے امتحانات میں حصہ لیا، انٹر پری میڈیکل گروپ میں 19317اْمیدوار پاس اور1365 فیل قرار پائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انٹرپری انجینئرنگ گروپ میں عادل مصطفی نے988 مارکس لیکر پہلی،غضنفر علی نے 987 مارکس لیکر دوسری پوزیشن حاصل کیِ، انٹر پری انجینئرنگ گروپ میں محمد عمر اور طیبہ شیخ نے 985 مارکس لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
عبدالفتح مہر نے کہا کہ انٹرپری انجینئرنگ گروپ میں 10901 طلبہ وطالبات نے امتحانات حصہ لیا جبکہ انٹر پری انجینئرنگ گروپ میں 9873 اْمیدوار پاس اور990 فیل قرار پائے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرپری ہیومینیٹز گروپ میں 2094 طلبہ وطالبات نے امتحانات حصہ لیا جبکہ انٹرپری ہیومینیٹز گروپ میں 1800 اْمیدوار پاس اور224 فیل قرار پائے۔
ناظم امتحانات عبدالفتح مہر نےمزید کہا کہ انٹر کامرس گروپ میں 673 اْمیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جبکہ انٹر پری کامرس گروپ میں 594 اْمیدوار پاس اور72 فیل قرار پائے۔



















