فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماہ اگست میں 20 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق اگست کےدوران ٹیکس محاصل کا ہدف649ارب روپے تھا جبکہ جمع 669 ارب روپےکیے گئے ہیں۔
گذشتہ مالی سال کے ماہ اگست کے مقابلے میں یہ ٹیکس محاصل ساڑھے چونتیس فیصد زائد رہا ہے۔
اگست دو ہزار بائیس میں ایف بی آر نے 494 ارب روپے ٹیکس جمع کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی آئی ایم ایف سے طےشدہ ہدف کے مطابق قرارپایا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















