مادھوری ڈکشٹ نینے، ایک معروف اداکارہ اور بہترین ڈانسر ہیں، اور ہمیشہ ہر فلم میں اپنے ہر انداز سے مداحوں کے دل میں جگہ بنانے کا فن جانتی ہیں، انہوں نہ صرف اپنی صلاحیتوں سے بلکہ اپنی مسکراہٹ اور خوبصورتی سے اپنے لاکھوں مداحوں کے دل جیتے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے بیٹوں اپنے بیٹوں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہےجس کے ساتھ انہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ہے۔
View this post on Instagram
اپنے بیٹوں کے ہمراہ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے،اداکارہ نے لکھا، “میرے بچوں۔ تم دونوں کالج میں کیسے ہو سکتے ہو! وقت کیسے گیا؟ پھر بھی، میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں کہ آپ اپنی زندگی کے ایڈوینچرز کریں اور اپنا بہترین ورژن بنیں۔ میں آپ سے ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی اور ہر وقت آپ کو بے حد یاد کروں گی۔ آپ دونوں کے بغیر گھر گھر جیسا نہیں رہے گا۔”
خیال رہے کہ مادھوری نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کی۔ انہوں نے 2003 میں اپنے پہلے بچے، بیٹے آرین کا استقبال کیا۔ دو سال بعد، ان کے ہاں ریان پیدا ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















