Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیانا ڈی کروز نے بیٹے کے ساتھ اپنی صبح کی ایک جھلک شیئر کردی

الیانا ڈی کروز ایک ہندوستانی نژاد پرتگالی اداکارہ ہیں جنہوں نے ہندی، تیلگو اور تامل زبان کی فلموں میں اپنا کامیاب کیریئر بنایا ہے اور اس وقت اداکارہ بطور ماں اپنی زندگی کے دوسرے مرحلے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی صبح کی ایک جھلک شیئر  کی ہے۔

اس مونوکروم تصویر میں اداکارہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ پرسکون انداز میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے مئی 2023 میں مائیکل ڈولن سے شادی کی اور اپنے شوہر کی شناخت خفیہ رکھنے میں کامیاب رہی ہیں تاہم، وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنی ڈیٹ نائٹس کی جھلکیں شیئر کرتی رہی ہیں۔

اگست 2023 میں، جوڑے نے اپنے بیٹے کا استقبال کیا جس کا نام انہوں نے کوا فینکس ڈولن رکھا اور اپنے بچے کی پیدائش سے قبل الیانا اپنے بے بی بمپ کی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں