Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رجنی کانت ہندوستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے

‘جیلر’ 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے، نیلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس  فلم  نے عالمی سطح پر 600 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے اور ابھی بھی باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے۔

31 اگست کو، سن پکچرز کے سربراہ، کلانیتی مارن نے رجنی کانت سے ان کے پوز گارڈن کے گھر چنئی میں ملاقات کی اور  ‘جیلر’ کی شاندار کامیابی کے بعد رجنی کانت کو چیک پیش کیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

اس فلم کی غیر معمولی کامیابی کے ساتھ رجنی کانت مبینہ طور پر ہندوستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلمی تجارت کے ماہر منوبالا وجئے بالن نے ایکس پر شیئر کیا: “معلومات آرہی ہیں کہ، کلانیتھی مارن کے سپر اسٹار رجنی کانت کے حوالے کیے گئے لفافے میں سٹی یونین بینک، منڈاولی برانچ، چنئی سے 100 کروڑ روپے کا ایک چیک ہے۔ یہ جیلر کا پرافٹ شیئرنگ چیک ہے جو فلم کے لیے سپر اسٹار کے پہلے سے ادا کیے گئے معاوضے سے زیادہ ہے۔”

 

10 اگست کو ریلیز ہونے والی جیلر نے صرف 10 دنوں میں دنیا بھر میں 500 کروڑ کا بزنس کیا۔ نیلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ہندوستان اور بیرون ملک شاندار بزنس کر رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں