کراچی: نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوشش کروں گا کہ ایف سی کی طرح کوسٹ گارڈز کے لیے بھی پندرہ فیصد الاؤنس بڑھایا جائے
سرفراز بگٹی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی تینتالیس ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا، پوری قوم کو شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ ایک ہزار کلو میٹر ساحلی پٹی پر تعینات ہیں۔ پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کے جوان ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں دن و رات مصروف ہیں، بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے کوسٹ گارڈ نے کئی اقدامات کیے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کی ساحلی پٹی میں کوسٹ گارڈز فلاحی کاموں میں بھی مصروف عمل ہے، آپ نے اور ہم نے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ کوشش کروں گا کہ ایف سی کی طرح کوسٹ گارڈز کے لیے بھی پندرہ فیصد الاؤنس بڑھایا جائے، کوسٹ گارڈز کے جوان ملکی فلاح و بہبود کے لیے بھی کئی منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔
نگران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم دشمنوں کے پیچھے آخری حد تک جائیں گے، ایک پرامن بلوچستان ہی ایک پرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















