شاہ رخ کی آنے والی ایکشن فلم جوان سپر ہٹ تو ہے ہی لیکن اس کا ٹریلر بھی سپر ہٹ ثابت ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جوان کے ٹریلر کی یوٹیوب پر ریلیز کے صرف 2 گھنٹوں میں اسے 5 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ سٹریمنگ پورٹل پر ہندی میں اسے 3.1 ملین، تامل میں 8.75 لاکھ اور تیلگو میں مزید 576,000 ویوز ملے۔
واضح رہےکہ جوان کو دنیا بھر میں ہندی ، تامل اور تلگو زبانوں میں 7 ستمبر کو ریلیز کیا جا ئے گا جس کا فینز کو بے تابی سے انتظار ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















