برج خلفیہ پر جوان کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران کنگ خان کی ڈانس پرفارمنس نے دھوم مچادی ہے۔
حال ہی میں دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کے مقام پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہ رخ خان نے بھی اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔
اس موقع پر کنگ خان کو لائیو دیکھنے کے لیے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور سپر اسٹار کی شرکت نے اس شام کو سب کے لیے یادگار بنادیا۔
King Khan’s energy while dancing to #ZindaBanda at Burj Khalifa today ❤️ #ShahRukhKhan #Jawan #JawanInDubai #JawanCelebrationAtBurjKhalifa pic.twitter.com/6m8Pt3ciwO
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) August 31, 2023
تقریب کے دوران کے دوران شاہ رخ خان نے جوان کے گانے زندہ بندہ پر اپنی لائیو ڈانس پرفارمنس سے شائقین کو خوش کیا جبکہ اداکار کو چلیا چلیا گانے کے عربی ورژن پر ڈانس کرتے بھی دیکھا گیا، جو اسی رات ریلیز ہوا تھا۔
شاندار تقریب کے اختتام کے بعد، وعدے کے مطابق، شاہ رخ خان اپنے مداحوں کے جتنا قریب ہو سکے گئے، محبت اور احترام کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور اپنے اسٹائل میں پوز بھی کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں














