Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی کا طوفان؛ گورنر ہاؤس لاہور میں کھانے پینے کی اشیاء کیلئے لاکھوں روپے کے ٹیڈرز جاری

مہنگائی کے طوفان کے پیش نظر گورنر ہاؤس لاہور میں کھانے پینے کی اشیاء کے لیے 75 لاکھ روپے کے ٹیڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے لڑنے کے لیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پہلوانی نسخہ اپنا لیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور کے لیے 10 کلو دیسی گھی، 20 کلو گری بادام، 5 کلو چھوارے، 10 کلو شہد، 5 کلو پستا، 20 کلو چیز، 10 کلو بادیان خطائی، 150 بوٹلز کافی جار سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے لیے ٹینڈر جاری کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ گورنر ہاؤس لاہور کے زیر استعمال ٹیوٹا، سزوکی اور دیگر گاڑیوں کے مکینیکل ٹرانسپورٹ سامان کے لیے بھی 10 لاکھ کے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں نازک حالات کے پیش نظر بھی افسر شاہی نے اپنا رویہ نا بدلا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں