Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ: روایتی حریف آج مدمقابل آئیں گے، بارش کا بھی امکان

ایشیا کپ کے بڑے ٹاکرے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پالیکیلے میں شیڈول میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہونا ہے تاہم وہاں صبح سے ہی تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سے دوپہر تک بارش کا 80 فیصد اور دوپہر کے بعد 60 فیصد امکان  ہے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور نیپال کے خلاف کھیلنے والی ٹیم ہی  برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پلیئنگ الیون:

فخر زمان،امام الحق، بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف

دونوں ٹیمیں ون ڈے میچ میں 2019 کے ورلڈکپ کے  4 سال بعد اب مد مقابل آئیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں