پاکستان بار کونسل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری اور بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔
مذمتی بیان میں پاکستان بار نے کہا ہے کہ لاہورہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی صورت میں دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد پولیس کی جانب سے 3 ایم پی او کے تحت پرویز الٰہی کی نظربندی لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان بار کی جانب سے مذمتی بیان میں گیا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری سے قانون کی حکمرانی اور سیاسی منظر نامے میں طاقت کے استعمال کے بارے میں سوالات پیدا ہوئے ہیں، ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنے کے لیے ہر کسی کو عدالتی احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالتوں کو سیاسی مقدمات کا فیصلہ کرتے وقت اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ آیا ان کے احکامات پر عملدرآمد ہو سکتا ہے یا نہیں، پاکستان بار کونسل اور وکلا برادری نے ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















