سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بڑا سرپرائز اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے رہائی کے حکم کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی ہی کی ہے ، ملک کا بیڑا غرق کرکے ن لیگ کی قیادت لندن بھاگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تو اندر رکھا ہوا تھا پتہ نہیں ملک کا کیا کررہے ہیں، اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے الیکشن کرائیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ رہائی کے فیصلے پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، میری رہائی کے لیے دعائیں کرنے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اس لئے رہائی میں 4 ماہ لگ گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















