Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آشوب چشم کا مرض تیزی سے کیوں پھیلنے لگا؟ بچنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

شہرِ قائد میں آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین امراضِ چشم کا کہنا ہے کہ شہر میں آشوب چشم کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، یہ مرض ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے جس کا شکار ہر عمر کا فرد ہورہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسپتالوں میں آشوب چشم کے یومیہ سیکڑوں مریض آرہے ہیں جس سے بچاؤ انتہائی آسان ہے۔

مرض سے بچنے کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، اسی کے ساتھ متاثرہ شخص اپنا تولیہ، تکیہ، صابن الگ رکھے۔

ماہرین نے بتایا کہ آنکھوں کی رطوبت کو ٹشو یا ململ کے نرم کپڑے سے صاف کریں اور استعمال شدہ کپڑے اور ٹشو کو فوری طور پر تلف کردیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں