Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کو پراجیکٹ کیا گیا کہ انہیں لوگوں کی مشکلات کا احساس نہیں، مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو پراجیکٹ کیا گیا کہ انہیں لوگوں کی مشکلات کا احساس نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 31 اگست (جمعرات) کو اسلام آباد میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی، نگران وزیراعظم نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے اور میڈیا کے کچھ حصوں میں انہیں سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا۔

 نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا بجلی کے بلوں کا معاملہ ایسا ہے جس سے ملک میں کوئی بھونچال آ گیا ہو یا انارکی پھیل گئی ہو، وزیراعظم نے سوال کے جواب میں کہا کہ ایسا نہیں کہ ملک کے اندر انارکی کی صورتحال ہے لیکن وزیراعظم نے یہ ہرگز نہیں کہا کہ بجلی کے بلوں کا مسئلہ نان ایشو ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ نہیں کہا کہ بجلی کے بلوں کے مسئلہ سے لوگ پریشان نہیں، وزیراعظم نے یہ بتایا کہ یہ مسئلہ پیدا کیسے ہوا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس کے حل کی طرف جا رہے ہیں۔

 نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جن لوگوں پر ذمہ داری آتی ہے وہ بھی الیکشن کے ماحول کی وجہ سے اسے استعمال کر رہے ہیں، وزیراعظم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ لوگوں کی تکالیف ناجائز ہیں، کچھ ذمہ دار صحافیوں نے بھی تصدیق کی کہ وزیراعظم نے ایسا ہر گز نہیں کہا کہ یہ مسئلہ سنجیدہ نہیں۔

 مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ عالمی اداروں کے ساتھ ہماری کمٹمنٹ ہے، ہم عالمی اداروں سے کئے گئے وعدوں کو متاثر کئے بغیر لوگوں کی مشکلات کا کوئی حل نکالیں گے لیکن میڈیا میں رپورٹ ہوا کہ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بلوں کا معاملہ سنجیدہ معاملہ نہیں، وزیراعظم کو پراجیکٹ کیا گیا کہ انہیں لوگوں کی مشکلات کا احساس نہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ میڈیا سے گذارش ہے کہ جو کچھ کہا جاتا ہے اسے درست انداز میں رپورٹ کیا جائے۔

آخر میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے علامہ اقبال کا یہ شعر پڑھا؛ وہ بات جس کا سارے فسانے میں ذکر نہ تھا ……..وہ بات بہت ناگوار گذری

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں