Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

مظفرآباد میں گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کی تحصیل نصیر آباد کے علاقے چھون کے مقام پر مسافر کار دریا نیلم کنارے جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ رات کے آخری پہر کار سوار سرلی سچہ جا رہے تھے کہ گاڑی بارش کے باعث گاڑی پھسل کر گہرائی میں جاگری، تاہم رات کا وقت ہونے کی وجہ سے کسی کو پتہ نہ چل سکا۔

حکام کا کہنا تھا کہ صبح روشنی ہونے کے بعد راہ گیروں کی نظر گاڑی پر پڑی جس کے بعد مقامی رضا کاروں، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں لاشیں گاڑی سے نکال کر سڑک تک پہنچائی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے لوگوں کا تعلق جھینگ گاؤن سے تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں