Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

استحکام پاکستان پارٹی نے معیشت کی بہتری کیلئے کام شروع کردیا

استحکام پاکستان پارٹی نے ملک میں معیشت کی بہتری کے عوامل پر ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے لیے منشور پر ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

 چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی نے ہدایات کی کہ پارٹی عوام کو تین سو یونٹ تک کس طرح بجلی فراہم کرے گی اس پر رہنما پیپر ورک مکمل کریں۔

ذرائع استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو تمام صوبوں میں تین سو یونٹ تک صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں، کسانوں کو بھی کس طرح بجلی فری فراہم کی جائے گی اس پر بھی پیپر ورک شروع کر دیا گیا ہے اور استحکام پارٹی کسانوں، چھوٹے صنعت کاروں، مڈل کلاس اور دیگر شعبوں کے لئے ورکنگ گروپس بنائے گی۔

ذرائع استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو مزدوروں، صنعتی کارکنوں اور لیبر کلاس کے لئے خصوصی مراعات کا پیکج تیار کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے، گھریلوخواتین اور ورکنگ لیڈیز کو قومی دھارے میں فرنٹ لائن پر کس طرح لانا ہے اس پر بھی سفارشات کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں