گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے فیکینٹیئری گروپ کے صدر جنرل کلاڈیا گرازیانو وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیکینٹیئری گروپ کے صدر جنرل کلاڈیا گرازیانو نے اٹلی کے سفیر و قونصل جنرل کا گورنر سندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی کا دورہ کیا۔
وفد نے امید کی گھنٹی کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے وفد کو امید کی گھنٹی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
وفد نے شکایت سیل اور طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگ کی رجسٹریشن کا بھی معائنہ کیا اور عوام کے لئے گورنر سندھ کے اقدامات کو بھی سراہا۔



















