Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوفی ٹرنر اور جو جونس کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کرنے لگیں

نامور ہالی وڈ اداکارہ سوفی ٹرنر اور گلوکار جو جونس کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

سوفی ٹرنر سے طلاق کی افواہوں کے درمیان جو جونس کو  حالیہ کنسرٹ میں شادی کی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں سوفی کی واپسی چاہتے ہیں۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، جو جونس اور سوفی ٹرنر کو کم از کم چھ ماہ سے ’سنگین مسائل‘ کا سامنا تھا۔

حال ہی میں یہ افواہیں منظر عام پر آئیں کہ گلوکار جو جونس اور اداکارہ سوفی ٹرنر مبینہ طور پر طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں تاہم چند گھنٹے بعد آسٹن، ٹیکساس میں جونس برادرز کے کنسرٹ کے دوران، جو جوناس کو اپنی شادی کی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا۔

مداحوں نے، جو اس جوڑے کی طلاق کی خبروں سے دل شکستہ تھے، گلوکار کے اشارے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے جو کی کئی تصاویر آن لائن منظر عام پر آئیں۔ اسے اپنی انگلی پر شادی کی انگوٹھی  پہنے دیکھا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں