آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ عرب کے درمیان ہونے والی مشترکہ تربیتی مشقیں اختتام پذیرہو گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک سعودی مشق البطار اول کامیابی سے مکمل ہو گئیں۔ البطار اول کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے 2 ہفتوں پر محیط مشق میں پاکستان اور سعودی عرب کی اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔ سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے سینئیر عسکری قیادت کے ساتھ مشقوں کے آخری دن کی سرگرمیاں ملاحظہ کیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے ساتھ کومبیٹ ایوی ایشن نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مشقوں کا اختتام دلکش فلائے پاسٹ کے ساتھ ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















