بالی وڈ کے نامور کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا نے نورا فاتیحی اور ہریتھک روشن کو انڈسٹری کے بہترین ڈانسرز قرار دے دیا۔
ڈانسر اور اداکارہ نورا فاتیحی آج کل ریمو ڈی سوزا کے ہمراہ ایک مقبول ڈانس ریئلٹی شو میں تیسری بار جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
اس شو کے فائنل میں نورا فاتیحی نے بھی اسٹیج پر پرفارم کیا،ان کی شاندار پرفارمنس کو دیکھنے کے بعد ریمو ڈی سوزا نے نورا کی تعریف کرتے ہوئے انہیں “نمبر ون خاتون بالی ووڈ ڈانسر” کے طور پر سراہا۔

نورا کی رقص کی مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے، ریمو نے کہاکہ “مرد ڈانسرز میں ہم سب کو پتہ ہے کہ نمبر ون پر ہریتک روشن ہیں لیکن خواتین ڈانسرز میں، اس پرفارمنس کو دیکھنے کے بعد، کوئی شک نہیں، نورا فاتیحی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















