Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الٰہی پہ کیسسز انکے اپنے کیے دھرے ہیں، عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی پہ کیسسز انکے اپنے کیے دھرے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی عدالتی تاریخ بڑی عجیب و غریب ہے، عدالتیں وزراء اعظم کو بغیر وجہ کے گھر بھیج دیا کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی اور انکے بیٹے نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے، پیپر سیکم کے تحت پہ سرکار سے چالیس فیصد کمیشن لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے گجرات میں تیٸس سو ارب روپے لگائے، غیر قانونی ہاٶسنگ سوساٸیٹیوں سے کروڑوں روپے لیکر قانونی کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے اس قوم کے اربوں روپے کھائے ہیں، مونس الٰہی اپنے باپ کو چھوڑ کر یورپ میں عیاشی کر رہا ہے، پرویز الٰہی پہ کسی نے کیسسز نہیں بنائے، یہ انکے اپنے کیے دھرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کورٹ نے اسلام آباد آٸی جی کو نوٹس کرکے داٸرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے، عدالتیں اس وقت کہاں تھیں جب رانا ثناءاللہ پہ ہیرٶن ڈالی گٸی، عدالتیں اس وقت کہاں تھیں جب احد چیمہ، احسن اقبال، فریال تالپور اور مریم نواز جیل میں تھیں، آج چوہدری پرویز الٰہی کیلیے انصاف یاد آ گیا ہے، اس وقت کیوں انصاف یاد نہیں جب سیاسی خاندان اندر تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں