Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم سے چیئرمین معاون فاؤنڈیشن ایڈمرل (ر) محمد آصف سندھیلہ کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین معاون فاؤنڈیشن ایڈمرل (ر) محمد آصف سندھیلہ نے پیر کو ملاقات کی۔

ملاقات میں محمد آصف سندھیلہ نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعظم نے محمد آصف سندھیلہ کی زیر قیادت معاون فاؤنڈیشن کی دیہی علاقوں میں نظر انداز طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کو سراہا۔

نگران وزیراعظم سے شمشاد اختر کی ملاقات،معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بھی ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیراعظم کو موجودہ ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ڈاکٹر شمشاد اختر کو مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ خبریں