Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہ نور چیمہ کی کامیابی پر پوری قوم فخر کرتی ہے، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماہ نور چیمہ کی کامیابی پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اایک بیان میں کہا کہ ماہ نور چیمہ کی کامیابی پر پوری قوم فخر کرتی ہے، جی سی ایس ای میں 34 اے گریڈ لینا قابل فخر بات ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ماہ نور بیٹی کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا ہے، امید ہے کہ ماہ نور مستقبل میں انشاللہ پاکستان کا نام اور روش کرے گی۔

عالمی ریکارڈ یافتہ ماہ نور کی نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات

 جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن ( جی سی ایس ای) یا اولیول کے امتحان میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے لندن میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

لیگی قائدین نے 16 سالہ ماہ نور چیمہ کو جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈز حاصل کرنے اور عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ماہ نور چیمہ پاکستان کی بیٹی اور پاکستانی عوام کا فخر ہیں، انہوں نے اپنی قابلیت اور بے مثال ذہانت سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے بلکہ انکا کارنامہ پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گا۔

اس موقع پر ماہ نور چیمہ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور تعلیمی میدان میں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں