سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، الیکشن کمیشن نے نگراں سندھ حکومت کی تقرر و تبادلے کی درخواست منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق خادم حسین رند کو ایڈیشنل آئی جی سپییشل برانچ سندھ کراچی سے تبدیل کر دیا گیا، خادم حسین رند کو آیڈیشنل آئی جی کراچی رینج تعینات کر دیا گیا۔
نگراں سندھ حکومت کی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے 8 ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے تبادلوں، سندھ کے 31 ایس پیز اور ایس ایس پیز کے تبادلوں کی بھی منظوری دے دی۔
الیکشن کمیشن نے سید اسد رضا، ڈی آئی جی سائوتھ زون کراچی، عاصم خان کو ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
غلام اظفر کو ڈی آئی جی ایسٹ زون، طارق رضاق کو ڈی آئی جی حیدرآباد رینج، تنویر عالم کو ڈی آئی جی میرپور خاص رینج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















