Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرن ناز نے شوہر کو دوسری شادی کرنے کی اجازت کیوں دی؟

کرن ناز ایک مشہور پاکستانی صحافی اور ٹیلی ویژن اینکر ہیں۔ وہ سیاسی ڈیبیٹ شوز کرنے کے لیے کافی شہرت رکھتی ہیں اور فی الحال ایک نجی ٹی وی کے مشہور ٹاک شو سے وابستہ ہیں۔

کرن ناز  پاکستان کے مختلف مسائل پر آواز اٹھاتی ہے۔ حال ہی میں، انہوں نے عامر لیاقت حسین کی برسی پر مشہور شخصیات کی منافقت  کو بھی بے نقاب کیا۔ کرن ناز کی شادی سمیع الرحمان سے ہوئی ہے اور ان کی ایک پیاری سی بیٹی ہے۔

 کرن ناز کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں شو کے میزبان نے کرن سے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے کی اجازت دینے کے بارے میں سوال کیا تو اس کے جوا ب میں کرن کا کہنا تھا کہ ایک شو میں مجھ سے میرے شوہر کی دوسری شادی کے بارے میں پوچھا گیا، دوسری شادی کے بارے میں میری رائے پہلے سے ہی واضح ہے کیونکہ اس کی اجازت اللہ نے دی ہے، میں اسے اجازت دینے والی نہیں ہوں۔ اس کے علاوہ، میں نے اپنے شوہر سے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ اگر وہ کبھی بھی چاہے تو دوسری شادی کر سکتے ہیں۔ میرے اس بیان کے بعد یہ ایک سوشل میڈیا پر ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

لوگوں نے میرے شوہر سے ان کی دوسری شادی کے بارے میں بھی پوچھا۔ چینلز نے یہ سرخی بنائی کہ کرن ناز کو ان کے شوہر نے دھوکہ دیا ہے۔ یہ بات ٹھیک ہے، میں اپنے شوہر کو نہیں روک سکتی کیونکہ اس پر اعتراض کرنا میرا حق نہیں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں