بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ امیشا پٹیل نے معروف اداکار سنجے دت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سنجے دت کے ساتھ اپنی دوستی سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ سنجو میری فیملی کی طرح ہیں، وہ مجھے کہتے ہیں کہ امیشا تم اس انڈسٹری کیلئے ضرورت سے زیادہ اچھی لڑکی ہو، میں نکال رہا ہوں تجھ کو۔
امیشا پٹیل نے کہا کہ سنجے دت کہتے ہیں تم بہت سادہ ہو، بہت بھولی ہو، تو چل میں شادی کرواتا ہوں تیری۔
اداکارہ نے کہا کہ سنجے دت ہمیشہ میری شادی کی کوشش میں لگے رہتے ہیں، 20 سال سے وہ میرے لیے درست رشتہ تلاش کر رہے ہیں اور ہمیشہ کہتے ہیں یہ بچی ہے، اس کو کھلونے دو، اس کے دل تک پہنچنے کا یہی راستہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















