امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کے ہمراہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں رہنماؤں نے امریکی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقع، انسانی حقوق کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی اہمیت، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکہ پاکستان اقتصادی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔



















