بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات ہمارا مطالبہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کو سابق رکن سندھ اسمبلی ناصر شاہ نے سندھ کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اور ذیلی تنظیمیں اپنا متحرک اور مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ آئین کے مطابق انتخابات ہمارا مطالبہ ہیں، عام انتخابات میں کامیابی کے لئے کارکن گھر گھر پہنچیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے عوامی منشور کے ساتھ جلد ایک بھرپور ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔



















