سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرنے یوم دفاع کے موقع پر اپنےپیغام میں کہا کہ یہ دن ہماری تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرنے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن دشمن کی جارحیت کے خلاف ہماری قوم کے عزم صمیم کی یاد دلاتا ہے۔ اس تاریخ ساز دن ایک جارح نے امن پسند ملک کی سالمیت پر وار کیا۔ دشمن ہمارے ناقابل تسخیر ارادوں سےلاعلم تھا۔
سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل نے کہا کہ باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کو شکست فاش دی۔پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو کاری ضرب لگائی۔ عددی برتری رکھنے والوں کے خلاف کامیابی سے لڑنے کی روایت قائم کی۔
انھوں نے کہا کہ قومی وقار کے اس یادگار دن کو مناتے ہوئے ہم وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قوم کی حیثیت سے ہم نے ہمیشہ مشکلات میں یک جہتی کا مظاہرہ کیا اور ہر آزمائش میں سرخرو ہوئے۔
ظہیراحمد بابرنے مذید کہا کہ قومی یگانگت کی بدولت ہم ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکتے ہیں۔ پاک فضائیہ اپنی مقدس سرزمین کی فضائی حدود کی حفاظت کی بھرپور استعداد رکھتی ہے۔ اس خاص دن ہمیں کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















