Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام کا مذاق اڑانے پر گوہر خان کی راکھی ساونت پر تنقید

راکھی ساونت حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کر کے واپس آئیں ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی بہت سی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ روتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

ایسے میں راکھی کو اسلام کو غلط طرح سے پیش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں بھارتی اداکارہ اور ڈانسر گوہر خان کا نام بھی شامل ہے۔

گوہر خان نے اپنی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور راکھی کا نام لئے بغیر ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اسلام کو مذاق کے طور پر لے رہے ہیں۔

گوہر نے راکھی کو بے شرم قرار دیا اور خواہش کی کہ ہندوستان اور سعودی عرب میں اسلام بورڈ اس کے خلاف سخت کارروائی کرے، انہوں نے مزید کہا کہ عبایہ پہننے سے انسان مسلمان نہیں ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ عمرے سے واپسی کے بعد سے راکھی ساونت خود کو فاطمہ کے طور پر تسلیم کروارہی ہیں جبکہ وہ شوخ رنگ کے عبایہ میں ملبوس، میک اپ اور بھاری زیورات پہنی نظر آتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں